پنجاب

ہم کراچی سے ہو کر آرہے ہیں، جسے کھنڈر بنادیا گیا ہے : سعد رفیق

حلقے سے باہر سے تجویز اور تائید کنندہ لائیں گے تو کاغذات مسترد ہی ہوں گے

 لاہور: ہم نے پنجاب کو بدلا ہے، سندھ میں ہماری نقل کرکے ایک بس بنانے کی کوشش کی وہ بھی ٹھیک نہیں بنائی۔

لاہور میں این اے 119میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جنہوں نے 2018 کا الیکشن چوری کیا وہ ہمارے مجرم نہیں وہ قوم کے مجرم ہیں، ہماری پارٹی بالکل بھی یہ نہیں چاہتی کہ بیلٹ پیپر پر بلے کا نشان نہ ہو۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ ایک پارٹی ساتھ والے حلقے سے اپنے لیڈر کو میدان میں اتار رہی ہے، ہم کراچی سے ہو کر آرہے ہیں، جسے کھنڈر بنادیا گیا ہے۔

سعد رفیق نے یہ بھی کہا کہ لاہور میں یہ لیول پلینگ فیلڈ مانگتے ہیں اور اپنے صوبے میں کسی کو اونچی آواز میں بات نہیں کرنے دیتے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دیتے ہیں، ہم نے پنجاب کو بدلا ہے، سندھ میں ہماری نقل کرکے ایک بس بنانے کی کوشش کی وہ بھی ٹھیک نہیں بنائی۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن نے ملک میں موٹر وے اور سڑکوں کے جال بچھائے، پونے چارسال میں پاکستان میں کوئی میگا پراجیکٹ نہیں بنا۔

اُن کا کہنا تھا کہ جب آپ حلقے سے باہر سے تجویز اور تائید کنندہ لائیں گے تو کاغذات مسترد ہی ہوں گے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن نے ملک میں موٹر وے اور سڑکوں کے جال بچھائے، پونے چارسال میں پاکستان میں کوئی میگا پراجیکٹ نہیں بنا۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ الیکشن سوشل میڈیا پر نہیں بلکہ بستیوں میں لڑا جائے گا۔

سعد رفیق نے کہا کہ ن لیگ کے قائد کہہ چکے ہیں کہ اگر اکثریت مل گئی تو بھی ساری جماعتوں سے کہیں گے آؤ مل کر حکومت بناتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جدید پاکستان کی تعمیر کرنے والا نواز شریف ہے، جس نے ایٹمی دھماکے کرکے قومی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close