پنجاب

چھرا مار فیصل آباد پہنچ گیا

فیصل آباد: نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے چھری سے حملہ کرکے خاتون کو زخمی کردیا۔کراچی کے بعد فیصل آباد میں بھی خاتون پر چھری سے حملہ کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ فیصل آباد میں چک جھمرہ کے علاقے ستارہ چوک پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے سڑک پر موٹر سائیکل سوار میاں بیوی پر چھری سے حملہ کرکے خاتون کو زخمی کردیا۔ چھری کشور بی بی کے ہاتھ پر لگی اور وہ موٹر سائیکل سے گر گئیں۔واقعہ کے بعد خاتون کو تحصیل ہیڈ کوارٹر چک جھمرہ منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ خاتون کے شوہر کے مطابق سامنے سے آنے والے نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے قریب آتے ہی کشور بی بی پر چھری سے حملہ کر دیا اور فرار ہوگئے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close