پنجاب

چوہدری برادران کا نیب کے سامنے پیش ہونیکا فیصلہ

لاہور: مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت اور مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے آمدن سے زائد اثاثوں کے مقدمات میں نیب کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسلم لیگ (ق) کے ذرائع کے مطابق آمدن سے زائد اثاثوں کے مقدمات میں چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی نے نیب کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کو نیب نے سمن جاری کیے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ چوہدری برادران 6 نومبر کو نیب لاہور کے دفتر میں پیش ہو کراپنے اثاثوں کی تفصیلات اور آمدن کے ذرائع بتائیں۔ واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں آمدن سے زائد اثاثہ کے مقدمات کھولے گئے تھے تاہم بعد میں ان کیسز کو بند کر دیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close