پنجاب

حکومت نے ہر چیز کا حل یہ نکلا ہے کہ گرفتار کر لو : فواد چوہدری

آپ لوگوں کو زبردستی نہ کہیں کہ اتنے میں نان فروحت کریں

لاہور: بات چیت سے مسئلے کو حل کریں ، آپ لوگوں کو نہ کہیں کہ زبردستی اتنے میں نان فروحت کریں ، حکومت نے ہر چیز کا حل یہ نکلا ہے کہ گرفتار کر لو۔

لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ آج فیض آباد دھرنے کی رپورٹ آئی ہے، فیض آباد دھرنے کی ذمے داری پنجاب حکومت پر ڈالی گئی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اس وقت پنجاب حکومت کے سربراہ شہباز شریف تھے، اب نواز شریف کو چاہیے شہباز شریف کے خلاف سپریم کورٹ جائیں۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو چاہیے اپنے پہلے فیصلے پر عملدرآمد کروائے، وزیرِ اعظم کو طلب کرے اور ان کی ذمے داری کا تعین کرے۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آپ لوگوں کو نہ کہیں کہ زبردستی اتنے میں نان فروحت کریں، حکومت نے ہر چیز کا حل یہ نکلا ہے کہ گرفتار کر لو۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اس طرح سوسائٹی نہیں چلتی، بات چیت سے مسئلے کو حل کرے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close