پنجاب

بیلٹ باکس میں ووٹ پہلے سے ہی بھرے جاچکے ہیں : ثمیرہ الہٰی

گجرات: چوہدری شجاعت حسین کی ہمشیرہ ثمیرہ الہٰی نے الزام لگایا ہے کہ بیلٹ باکس میں ووٹ پہلے سے ہی بھرے جاچکے ہیں۔

ثمیرہ الہٰی نے پی پی 32 گجرات کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا اور کہا کہ پولنگ اسٹیشنوں پر تالا لگا کر باہر پولیس بیٹھی ہے۔

ثمیرہ الہٰی نے مزید کہا کہ بیلٹ باکس میں ووٹ پہلے سے ہی بھرے جا چکے ہیں، پولنگ کا عملہ مجبور اور بالکل بے بس ہے، پولنگ افسر جواب دینے سے قاصر ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ موسیٰ الٰہی کا عملہ کاپیاں لے جا چکا، مخالفین نے بیلٹ باکس خود بھرے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close