پنجاب

مذہبی جماعتوں کا تحفظ نسواں بل واپس لینے کا مطالبہ، علماءو مشائخ کانفرنس کا اعلان: مشترکہ اعلامیہ

لاہور : مذہبی جماعتوں کے قائدین نے پنجاب اسمبلی سے تحفظ خواتین ایکٹ 27 مارچ تک واپس لینے اور اسلامی نظریاتی کونسل کی مشاورت سے نیا بل لانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ مشترکہ اعلامئے میں 2 اپریل کو اسلام آباد میں علماءو مشائخ کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے جس میں بل سے متعلق لائحہ عمل اور تحریک کا اعلان کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق منصورہ میں مذہبی جماعتوں کے قائدین کے مشترکہ اجلاس ہوا جس میں پنجاب اسمبلی میں پاس ہونے والے تحفظ خواتین ایکٹ سے متعلق مشاورت کی گئی۔ اجلاس کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے کہا گیا ہے کہ بل سے خواتین کے ساتھ ناانصافیوں اور طلاق کی شرح میں اضافہ ہو گا جبکہ خاندانی وحدت ٹوٹنے کا بھی خدشہ ہے۔ مذہبی جماعتوں کے قائدین نے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب اسمبلی 27 مارچ تک بل مکمل طور پر واپس لے اور اسلامی نظریاتی کونسل کی مشاورت سے نیا بل لائے اور حکومت وفاقی شرعی عدالت میں دائر اپنی رٹ واپس لے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگر حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کئے تو 1977ءکی طرح بڑی تحریک اٹھے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close