پنجاب

آج سے پنجاب سمیت بیشتر مقامات پرگرج چمک کیساتھ بارشوں کا امکان ہے

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج (شام) سے اتوارکے دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور پہاڑوں کی چوٹیوں پر برفباری اور تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخواہ کے پہاڑی علاقوں گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلا ئیڈ نگ کا خدشہ ہےفورکاسٹنگ آفیسر محمد فاروق کے مطابق ہفتہ اور اتوارکے روز اسلام آباد، فاٹا، خیبر پختونخواہ (پشاور،مردان،کوہاٹ،بنوں اور ڈی آئی خان ڈویڑن)، بالائی پنجاب(راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویڑن ) میں کہیں کہیں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ بارش جبکہ ہفتہ کے روز بھی شمال مشرقی بلوچستان(کوئٹہ، ڑوب، قلات، سبی ڈویڑن) میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس کے علاوہ ڈی جی خان، ملتان،ساہیوال،فیصل آباد اور لاہور ڈویڑن میں ہفتہ/اتوار کے دوران بعض مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے۔
اپنے بیان میں انکا مزید کہنا تھا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گاتاہم آج (شام/رات)مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔خیبرپختونخواہ( پشاور، مردان، بنوں، کوہاٹ، ڈی آئی خان ڈویڑن)، اسلام آباد، بالائی پنجاب( راولپنڈی ، سرگودھا، گوجرانوالہ ڈویڑن) میں کہیں کہیںجبکہ ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، فیصل آباد ، لاہور ڈویڑن اور شمال مشرقی بلوچستان(کوئٹہ، ڑوب، قلات، سبی ڈویڑن)، میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گاانہوں نے بتایا کہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہاتاہم مالاکنڈ ، ہزارہ، پشاور ڈویڑن میں کہیں کہیں جبکہ راولپنڈی، کوئٹہ، ژوب ڈویڑن، فاٹا کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخواہ: دیر18، کالام، پاراچنار16، میرکھانی09، دروش، دترال08، پٹن، لوہردیر03، سیدوشریف02، پشاور، بنوں، چراٹ، مالم جبہ، کاکول01، بلوچستان: ڑوب02، کوئٹہ01، گلگت بلتستان: گوپس01، کشمیر: مظفرآباد01، پنجاب: کامرہ01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ 
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے سب سے زیادہ درجہ حرارت:شہید بینظیر آباد41، پڈعیدن 40، حیدرآباد 39،مٹھی38 ڈگری سینٹی گریڈ اور آج لاہور میں 35، کوئٹہ 24، کراچی 33، پشاور 25 جبکہ جڑواں شہروں میں درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔آج پولن کی مقدار2،996فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close