پنجاب

خورشیدشاہ کے خلاف کرپشن کے ثبوت ہیں تو انہیں پکڑنا وزیرداخلہ کی ذمہ داری ہے، عمران خان

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کے پاس کسی کی کرپشن کے ثبوت ہیں تو وہ اسے پکڑیں کیا انہوں نے فائلیں صرف بلیک میل کرنے کے لیے رکھی ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ رائے ونڈ مارچ کی بھرپور طریقے سے تیاری کررہے ہیں، اس مارچ میں ہر طبقے کے لوگوں کو شرکت کی دعوت دیتا ہوں جب کہ 24 اپریل یوم تاسیس کی بھی بھرپور تیاریاں جاری ہیں جس میں آئندہ کے لائحہ کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کے پاس کسی کی کرپشن کے ثبوت ہیں تو وہ اسے پکڑیں ، کیا انہوں نے فائلیں صرف بلیک میل کرنے کے لیے رکھی ہیں یا اپوزیشن لیڈر ان کے وزیراعظم کے خلاف بولیں گے تب یہ ان کی فائلیں کھولیں گے، اگر خورشید شاہ کے خلاف  ثبوت ہیں تو انہیں پکڑنے کی ذمہ داری وزیر داخلہ کی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ملک میں غربت ہے لیکن ایک ٹولہ پیسہ لوٹ کر باہر بھیجتا ہے، یہ لوگ چوری کے پیسے سے ووٹ خریدتے ہیں اور اسی پیسے سے دھاندلی کرکے پھر اقتدار میں آکر پیسہ بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو نوازشریف کے پاس پیسہ نہیں تھا اور دوسری طرف آف شور کمپنیاں بنائی گئیں، شریف خاندان کے پاس اتنی دولت کہاں سے آئی جب کہ لندن کے مے فیئرلیٹس بھی جلا وطنی سے پہلے کے ہیں، کمپنیاں اور فلیٹس خریدتے وقت بچوں کا کوئی کاروبار نہیں تھا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ لندن میں وائٹ کالر کرائم کے قانون ماہرین سے ملوں گا کیونکہ یہاں کمیشن بنانے کے لیے لوگ ڈھونڈے جارہے ہیں اور بھارت میں 25 تاریخ کو رپورٹ بھی آجائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close