پنجاب

کم عمرڈرائیور نے دو محنت کشوں کی جان لے لی

تیز رفتارکار نے موٹرسائیکل پر سواردو دوستوں کو روندڈالا۔ پولیس نے سترہ سالہ ڈرائیورکو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔

ٹریفک حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا، اندوہناک حادثے کی فوٹیج اور مقدمے کی کاپی 

حاصل کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہورمیں فورٹریس اسٹیڈیم کے قریب تیز رفتار کار کی موٹر سائیکلوں کو ٹکر سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں ایک نوجوان کی عبداللہ کے نام سے شناخت ہوئی تاہم دوسرے نوجوان کی شناخت نہ ہو سکی، کم عمر ڈرائیور نے دو محنت کشوں کی جان لے لی۔

میاں میر فلائی اوور پر بے قابو کار نے موٹر سائیکل پر سوارعبداللہ اور زمان کو کچل ڈالا۔ٖ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہےکار کی رفتار تیز رفتار تھی کہ بے قابو ہوکر موٹرسائیکل سے جا ٹکرائی کار کے ڈرائیور سترہ سالہ ابراہیم کے ساتھ ایک لڑکی بھی سوار تھی۔

پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے

پولیس کے مطابق گاڑی کا محکمہ ایکسائز میں کوئی ریکارڈ ہی موجود نہیں۔

مرنے والوں کے ورثاء نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close