پنجاب

نواز شریف کو بچانے والا زرداری آج طاہرالقادری سے ملاقات کرے گا

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری آج پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری سے اہم ملاقات کریں گے۔ پاکستان ویوز کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری سے فون پر رابطہ کیا اور انہیں لاہور میں ملاقات کی دعوت دی جو سابق صدر نے قبول کرلی۔ اس موقع پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کو مل کر کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اسلام آباد سے لاہور کے لیے 4 بجے روانہ ہوں گے جب کہ ملاقات میں خورشید شاہ اور قمرالزمان کائرہ سمیت پیپلز پارٹی کی سینیئر قیادت بھی موجود ہوگی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری اور آصف زرداری کے درمیان ملاقات میں ملک کی سیاسی اور عدم استحکام کی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سانحہ ماڈل ٹاؤن پرانصاف کیلئے طاہرالقادری کا ساتھ دیں گے

دوسری جانب خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ملاقات کی دعوت طاہرالقادری نے دی جس پر ملنے جارہے ہیں تاہم قادری صاحب سے ملاقات نئی نہیں، پہلے بھی رابطے رہے ہیں، ہم 2002 میں پرویز مشرف کے خلاف بھی ایک ساتھ چلے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close