پنجاب

قائداعظم کی ویڈیوز موجود ہیں، علامہ اقبال کی کسی آڈیو یا ویڈیو ریکارڈنگ کا کوئی وجود نہیں، منیب اقبال

لاہور: شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے پوتے، جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال مرحوم کے صاحبزادے منیب اقبال نے ایسی کسی بھی آڈیو کے وجود کی تردید کی ہے، جسے حضرت علامہ اقبال سے منسوب کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر علامہ کی آواز کے حوالے سے ایک آڈیو وائرل ہوئی ہے، جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ اسے آل انڈیا ریڈیو سے حاصل کیا گیا اور ریڈیو پاکستان کی آرکائیو میں موجود تھی۔ منیب اقبال نے بتایا کہ ہزاروں لوگوں نے ان کو گزشتہ ایک دو روز میں فون پر اور ایس ایم ایس کے ذریعے یہ سوال پوچھ کر پریشان کر دیا کہ کیا یہ آواز آپ کے دادا کی ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ میں ان کو مسلسل بتا رہا ہوں کہ دنیا میں علامہ اقبال کی کسی آڈیو یا ویڈیو ریکارڈنگ کا کوئی وجود نہیں، قائد اعظم کی ویڈیوز موجود ہیں، لیکن علامہ اقبال کی کوئی ویڈیو موجود نہیں۔ منیب اقبال نے اس حوالے سے ایک ویڈیو ریکارڈنگ کو سوشل میڈیا پر ریلیز کیا ہے، جو اسی طرح وائرل ہوئی ہے، جس طرح علامہ کی آواز کی جعلی آڈیو وائرل ہوئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close