پنجاب

راجا ریاض کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ، پیپلز پارٹی کا یوم تشکر منانے کا اعلان

لاہور: پنجاب اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجا ریاض نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔

 پیپلز پارٹی کے رہنما راجا ریاض نے پارٹی قیادت سے اختلافات اور فیصلوں سے نالاں ہو کر تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ راجا ریاض کی عمران خان سے ملاقات میں تمام معاملات طے پا چکے ہیں اور20 مئی کو فیصل آباد میں تحریک انصاف کے جلسے کے دوران راجا ریاض باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کافی عرصے سے راجا ریاض کے فریال تالپورسے اختلافات چلے آرہے تھے اورسابق صدرآصف علی زرداری نے بھی معاملات ٹھیک کرنے کی کوشش کی لیکن وہ سود مند ثابت نہ ہوسکی۔

راجا ریاض نے  کہ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے پنجاب میں پارٹی معاملات چلانے میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی تھیں، انھیں دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی تھی جس سے بددل ہو کر تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بارہا پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو پنجاب میں پارٹی کا تنظیمی ڈھانچہ اور کارکنوں کے مسائل حل کرنے کے حوالے سے اپنا پیغام پہنچایا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے مقامی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ راجا ریاض کے تحریک انصاف میں شمولیت کے فیصلے پر یوم تشکر منایا جائے کیونکہ راجا ریاض کی وجہ سے پارٹی کو بہت نقصان اٹھانا پڑا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close