پنجاب

بھارتی جیل میں قید معذور پاکستانی بچہ رہائی کے بعد پاکستان پہنچ گیا

لاہور: بھارت کے شہر امرتسر کی جیل میں قید معذور پاکستانی بچے حسنین کو رہا کردیا گیا۔’’اب سمجھ آیا کہ شریف برادران بھاگے بھاگے سعودی عرب کیوں گئے‘‘ معروف صحافی مبشر زیدی نے وہ بات کہہ دی جو کسی پاکستانی نے سوچی نہ تھینو عمر حسنین علی کو بھارتی سیکورٹی فورسز نے واہگہ بارڈر پر پاک رینجرز کے حوالے کیا جہاں قوت سماعت و گویائی سے محروم بچے کے والدین پہلے سے ہی موجود تھے۔واہگہ بارڈر پر رینجرز نے حسنین کو والدین کے حوالے کیا تو بیٹے کو اپنے درمیان پاکر والدین کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو چھلک آئے اور کئی جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں بھارتی حکام کی جانب سے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو آگاہ کیا گیا تھا کہ 17 مئی کو ایک بچے کو گرفتار کیا گیا ہے جو امرتسر کی جیل میں قید ہے اور یہ لڑکا بولنے اور سننے کی صلاحیتوں سے محروم ہے۔پاکستانی ہائی کمیشن کو بتایا گیا تھا کہ بچہ قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر اور پاکستانی کرنسی کو پہچانتا ہے۔جس کے بعد بچے کی شناخت 15 سالہ حسنین علی کے نام سے ہوئی تھی جو کہ لاہور کے نواحی علاقے بھمبے جھگیاں کا رہائشی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close