پنجاب

سی ٹی ڈی کی کارروائی،6دہشت گرد ہلاک

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے ایک کارروائی کے دوران چھ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اور القاعدہ سے بتایا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیہ کی تحصیل چوبارہ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کی کارروائی میں چھ دہشتگرد اپنے انجام کو پہنچ گئے، سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلہ تحصیل چوبارہ کےعلاقے ہنگورہ فارم کے قریب ہوا۔

پولیس کے مطابق مشکوک گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا گیا تو دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے چھ دہشت گرد مارے گئے، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اور القاعدہ سے بتایا جاتا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مارے گئے دو دہشت گردوں کا تعلق ضلع ٹانک اور چار کا افغانستان سے ہےاس سے قبل بھی کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے کارروائی کرکے 3دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا جبکہ تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا تھا، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم القاعدہ سے تھا، ہلاکہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و بارود اور دھماکہ خیز مواد اور رائفلیں برآمد ہوئی تھیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close