پنجاب

تم جیتے نہیں بلکہ تمہیں شکست ہوئی ہے، سینیٹ انتخابات میں شکست پہ مریم نواز کا حیران کن ردعمل

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ شطرنج کے مہرو! تم جیتے نہیں بلکہ تمہیں بدترین شکست ہوئی ہے۔اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار صادق سنجرانی کے چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں عمران خان اور آصف علی زرداری کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ زرداری اور امپائر کی انگلی کا بیوپاری تیرے دربار میں پہنچے تو سبھی ایک ہوئے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ شطرنج کے مہرو تم جیتے نہیں بلکہ تمہیں بدترین شکست ہوئی، ذرا عوام کے سامنے تو آؤ، بھیڑ بکریوں کی طرح ہانکے جانے والو قوم نے تمہارا اصلی چہرہ آج دیکھ لیا۔واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ جب کہ سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close