پنجاب

خواتین کو بلیک میل کرنے والے ملزم کا لیپ ٹاپ عدالت میں پیش کرنے کا حکم

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے فیس بک اور انٹرنیٹ کے ذریعے دو سو سے زائد خواتین ڈاکٹروں کو بلیک میل کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، دورانِ سماعت پولیس نے ملزم عبدالوہاب کو سخت سکیورٹی حصار میں عدالت میں لایا گیا۔

سماعت کے دروان متاثرہ ڈاکٹرز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم فیس بک اور انٹرنیٹ کے ذریعے خواتین ڈاکٹروں کو جعلی ویڈیوز شائع کر کے ہراساں کرکے اُن سے رقم کا مطالبہ کرتا ہے، جس کے باعث  درجنوں خواتین پیشہ چھوڑنے پر مجبور ہوگئیں ہیں۔

ملزم نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ’’میرے اوپر ہراساں کرنے کا  الزام غلط ہے،  پولیس نے دباؤ میں آکر میرے خلاف مقدمہ درج کر کے دہشت گردی کی دفعات شامل کی ہیں ، جنہیں کالعدم قرار دیا جائے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 2 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو اگلی سماعت پر ملزم کا لیپ ٹاپ پیش کرنے کا حکم دے دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close