Featuredپنجاب

ووٹ فار نظام مصطفی مہم کا اعلان

اہلسنت جماعتوں کے گرینڈ الائنس نظام مصطفی محاذ نے ملک گیر ووٹ فار نظام مصطفی مہم چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ مہم کے دوران ملک بھر میں عوامی اجتماعات منعقد کئے جائیں گے، الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کیلئے امیدوار فائنل کرلئے گئے ہیں، 14مئی کو لاہور میں مشائخ کنونشن منعقد کیا جائے گا، گدی نشین مشائخ سے رابطوں کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں، رمضان المبارک کے دوران افطار پارٹیوں کی صورت میں رابطہ عوام مہم جاری رہے گی، انتخابی حکمت عملی تیار کرنے کیلئے الیکشن سیل قائم کر دیا گیا۔ دوسری جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ کیلئے مشاورت مکمل کرلی گئی، اس بات کا فیصلہ نظام مصطفے محاذ کی مرکزی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں کیا گیا، یہ اجلاس لاہور میں جے یو پی (نورانی) کے دفتر میں نظام مصطفے محاذ کے چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کی صدارت اور محاذ کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی میزبانی میں منعقد ہوا، اجلاس میں محاذ کے سرپرست اعلی پیر سید منور حسین شاہ جماعتی، جے یوپی نورانی کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر، پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری، جے یو پی نیازی کے مرکزی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر امجد حسین چشتی، قومی اسمبلی کے سابق رکن پیر میاں جلیل احمد شرقپوری، سنی اتحاد کونسل کے محمد نواز کھرل، جے یو پی نورانی کے سیکریٹری جنرل پیر محمد صفدر شاہ گیلانی، پیر سید شاہد حسین گردیزی، شاداب رضا نقشبندی، مفتی محمد حبیب قادری، صاحبزاہ عبدالمصطفی چشتی، مفتی محمد مقیم خان اور دیگر نے شرکت کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close