Featuredپنجاب

سرگودھا میں ایک اور تربیتی طیارہ گر کر تباہ

بغیر پائلٹ تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے تاہم واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ سرگودھا کے نواحی گاؤں 86 شمال کے قریب بغیر پائلٹ تربیتی طیارہ معمول کی پرواز پر تھا کہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارہ گرنے کی اطلاع پر پولیس اور سیکیورٹی ادارے فوراً موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی لاہور میں ایک تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا تاہم اس میں سوار پائلٹ اور معاون پائلٹ اپنی جانیں بچانے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close