پنجاب

”پیرنی کی دعاﺅں سے عمران خان۔۔۔“رانا ثنا اللہ نے ایسی بات کہہ دی کے بشریٰ بی بی کے غصے کی انتہا نہ رہے گی

لاہور: سابق وزیر قانون پنجاب اور ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان لیڈر نہیں خلائی مخلوق کا آلہ کار ہے،یہ پیرنی کی دعاﺅں سے وزیراعظم نہیں بنے گا۔ایک بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان عوامی لیڈر نہیں ہیں،وہ پنکی پیرنی کو لئے پھر رہے ہیں اور 26جولائی کو اسے بھی چھوڑ دے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان اس قابل نہیں کہ وہ 20کروڑ کے ملک کا لیڈر بنے ،شیربہت زبردست اور اونچی آواز میں دھاڑے گا۔رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ ابن الوقت قسم کے سیاست دان جو اس وقت اکھٹے ہوئے ہیں پی ٹی آئی میں یہ سب انشااللہ شکست سے دوچار ہوں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close