پنجاب

ساندہ میں کال، ملنگ کا کوڑے دان سے رضائی اٹھانے کا معاملہ نکلا

ساندہ میں بچے کی لاش کی کال ایک ملنگ کا کوڑے دان سے رضائی اٹھانے کا معاملہ نکلا۔ اسلام پورہ کے علاقے میں پڑے کوڑا دان میں کسی نے پرانی رضائی پھینکی جو ایک ملنگ نے اٹھالی اور چل پڑا۔اس دوران لوگوں نے 15 پر کال چلادی کہ ملنگ کوڑا دان کے قریب بچے کی لاش پھینک آیا ہے۔ پولیس کے پہنچنے پر ملنگ کی رضائی چیک کی گئی تو اس میں سے کچھ برآمد نہ ہوا۔ ڈی ایس پی ساندہ نے کہاکہ شہریوں کو غلط کال چلانے سے اجتناب کر نا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close