پنجاب

چینی دلہا پاکستانی دلہنیا ،دوستی رشتے داری میں بدل گئی

سرگودھا: چین کا دلہا، پاکستان کی دلہنیا، دوستی رشتے داری میں بدل گئی، سرگودھا کی نبیلہ کا رشتہ چین سے آئے لڑکے سے طے ہوا جس کے بعد دھوم دھام سے شادی کردی گئی۔جیو نیوز کے مطابق پاکستان میں جاری ترقیاتی پراجیکٹ میں کام کرنے والی چینی خاتون نے سرگودھا کی رہائشی نبیلہ نامی لڑکی کارشتہ چین میں مقیم اپنے رشتے دار کو دکھایا، دونوں گھرانوں اور لڑکا لڑکی کی آمادگی پر شادی کی رسومات سرگودھا کے ایک چرچ میں منعقدکی گئی جس کے بعد تقریب کااہتمام مقامی ہال میں کیاگیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ یہ کوئی محبت کی شادی نہیں اور نہ ہی سوشل میڈیا پر ہوئی دوستی کا نتیجہ ہے بلکہ روایتی ارینج میرج ہے جس میں دونوں خاندانوں کے بڑوں نے پاکستان اور چین میں تصویروں کا تبادلہ کیا، پھر باہمی رضامندی سے رشتہ طے پا گیا۔دلہا میاں چین سے سرگودھا پہنچے، شادی والے روز کلاہ اور شلوار قمیض زیب تن کرکے دلہنیا کے ساتھ پاکستانی ثقافت کو بھی اپنالیا۔ سادہ مزاج اتنے کہ شلوار قمیض پر جاگرز پہن کر چلے آئے۔ شادی ہال پر ربن کاٹ کر نوشہ میاں کو خوش آمدید کہا گیا، مٹھائیوں سے منہ میٹھا کرایا گیا جبکہ ون ڈش پارٹی سے مہمانوں کی خاطر تواضع کا انتظام کیا گیا۔مسکراتی آنکھوں اور خوشیوں سے بھرے چہروں کے ساتھ یادگار لمحات کو کیمرے کی آنکھ میں ہمیشہ کے لیے محفوظ کرلیا گیا اور یوں سرگودھا کی نبیلہ چینی شہزادے کے ساتھ ہنسی خوشی رخصت ہوگئی۔تقریب میں بڑی تعداد میں لڑکی کے رشتے داروں نے شرکت کی اور دلہا دلہن کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close