پنجاب

نامزد گورنر پنجاب چوہدری سرور کا سینیٹر شپ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ مؤخر

لاہور: نامزد گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے صدارتی الیکشن ہونے تک سینیٹر شپ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ مؤخر کردیا۔ چوہدری محمد سرور کا موقف ہے کہ صدارتی الیکشن میں پارٹی امیدوار کو کامیاب کرانا پہلی ترجیح ہے اور وہ اب 4 ستمبر کو صدارتی امیدوار عارف علوی کو ووٹ دینے کے بعد مستعفی ہوں گے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق سینیٹر چوہدری محمد سرور کو وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب نامزد کر رکھا ہے۔ چوہدری سرور نے آج سینیٹ میں خطاب کے بعد مستعفی ہونے کا اعلان کر رکھا تھا جبکہ انہیں منگل (28 اگست) کو گورنر پنجاب کی حیثیت سے حلف اٹھانا تھا۔

تاہم اب انہیں صدارتی انتخاب تک سینیٹ سے استعفیٰ دینے سے روک دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ چوہدری محمد سرور 4 ستمبر کو صدارتی الیکشن میں عارف علوی کو ووٹ دینے کے بعد مستعفی ہوں گے اور ان کا گورنر پنجاب کی حیثیت سے حلف 5 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close