پنجاب

بارہ سالہ بچے کے ای سی ایل میں نام کے ڈرامے کا ڈراپ سین ہوگیا

دانیال خان نامی 12 سالہ بچہ ابوظہبی سے اپنے خاندان کے ہمراہ لاہور پہنچا تھا کہ اس دوران امیگریشن حکام نے اسے یہ کہہ کر روک لیا کہ اس کا نام ای سی ایل میں ہے ۔ امیگریشن حکام نے بچے کو فوری طور پر ایف آئی اے حکام کے حوالے کردیا جنہوں نے معاملے کی تفتیش کی ۔

دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ کچھ سال پہلے دانیال خان کے والدین میں جھگڑا ہوا تھا اور اس کی ماں نے اس خطرے کے پیش نظر کہ کہیں اس کا شوہر بچے کو لے کر بیرون ملک فرار نہ ہوجائے بیٹے کا نام ای سی ایل میں ڈلوادیاتھا۔ بچے کا نام ای سی ایل میں ہونے کے معاملے کا ڈراپ سین ہونے کے بعد ایف آئی اے حکام نے بچے کے والد کی شخصی ضمانت پر اسے رہا کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close