پنجاب

لاہور، خادم رضوی کا دھرنا ختم، اشرف جلالی گروپ تاحال داتا دربار کے باہر موجود، سڑک بلاک

لاہور: تحریک لبیک کے قائدین اور کارکنوں کی جانب سے لاہور کے مختلف علاقوں میں جاری دھرنے گزشتہ رات حکومت کیساتھ مذاکرات کی کامیابی کے بعد ختم ہو گئے تاہم تحریک لبیک اسلام کے سربراہ علامہ اشرف آصف جلالی اپنے کارکنوں کیساتھ اب بھی دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔ اشرف جلالی کا کہنا ہے کہ حکومت نے ان کیساتھ مذاکرات نہیں کئے جن کیساتھ کئے ہیں انہوں نے دھرنا ختم کر دیا ہے جبکہ ہم ابھی بھی اپنے موقف پر قائم ہیں۔

انہوں نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کو چیلنج کیا کہ وہ ان کیساتھ مناظرہ کرلیں، وہ ثابت کریں گے کہ ان کا حالیہ فیصلہ قرآن و سنت کے بھی خلاف ہے اور آئین پاکستان کے بھی خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا ہے انہیں حکومت نے لالی پاپ دیدیا ہے۔ دھرنے کے باعث لوئر مال سے سول سیکرٹریٹ اور داتا دربار سے آزادی فلائی اوور تک ٹریفک شدید دباؤ کا شکار ہے۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خادم رضوی کی طرح ان کا دھرنا بھی ختم کروایا جائے۔ دھرنے کے باعث داتا دربار پر حاضری کیلئے آنیوالے زائرین کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close