Featuredپنجاب

کچھ عناصر ملک کو عدم استحکام کی جانب دھکیلنا چاہتے ہیں

آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ کا کہنا ہے کہ ہم دہشتگردی کے خلاف آپریشن کے بعد استحکام کے فیز کی جانب گامزن ہیں، پاکستان مخالف غیر ملکی ایجنسیوں سمیت دہشتگردی کی جڑ کے خلاف اقدامات جاری رکھنے ہوں گے۔ کچھ عناصر ملک کو عدم استحکام کی جانب دھکیلنا چاہتے ہیں،ریاست کو اس صورتحال میں دھکیلنے نہیں دیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملتان گریژن کا دورہ کیا اور آرمز فارمیشن کی تربیتی مشقوں کا جائزہ لیا۔آرمی چیف نے ملتان گریژن کے افسران سے بھی ملاقاتیں کیں اور ملک کی سکیورٹی صورتحال، درپیش چیلنجز اور ان کے تدارک کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

آرمی چیف نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم دہشتگردی کے خلاف آپریشن کے بعد استحکام کے فیز کی جانب گامزن ہیں، دہشتگردی اور عسکریت پسندی کے خلاف جنگ تاحال جاری ہے۔پاکستان مخالف غیر ملکی ایجنسیوں سمیت دہشتگردی کی جڑ کے خلاف اقدامات جاری رکھنے ہوں گے۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کچھ عناصر ملک کو عدم استحکام کی جانب دھکیلنا چاہتے ہیں، مذہبی، لسانی یا کسی دوسرے بہانے کے نام پر ریاست کو اس صورتحال میں دھکیلنے نہیں دیں گے۔دیرپا قیام امن، سماجی اور معاشی ترقی کے لیے قومی ایکشن پلان کے تحت ریاستی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close