پنجاب

لیگی رہنما حافظ میاں نعمان کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس جاری، 17 جنوری کو جواب طلب

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماحافظ میاں نعمان کی بعد ازگرفتاری درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 17 جنوری کو جواب طلب کر لیا ۔جسٹس ملک شہزاد احمد کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پارکنگ کمپنی کے سابق سربراہ حافظ میاں نعمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 2008ء میں رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوا اور لاہور پارکنگ کمپنی کا اعزازی طور پر پہلا سربراہ مقرر کیا گیا، صرف رسمی طور پر بورڈ میٹنگ میں حصہ لیتا رہا ، لاہورپارکنگ کمپنی سے کسی بھی مد میں ایک روپیہ بھی وصول نہیں کیا۔

لاہور پارکنگ کمپنی کے سربراہ کے طور پر قانون کے مطابق اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں، 30دسمبر 2016ء کو لاہور پارکنگ کمپنی کی سربراہی سے استعفیٰ دے دیا، 2013ء میں لاہور پارکنگ کمپنی نے قانون کے مطابق اشتہار دیکر ٹھیکہ دیا، ٹھیکوں میں شفافیت کو مدنظر رکھا گیا، نیب کی جانب سے لاہور پارکنگ کمپنی کی انکوائری غیر قانونی ہے، عمر رسیدہ اور ذیابیطس کا مریض ہوں ۔ معزز عدالت سے استدعا ہے کہ کرپشن کے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں عدالت ضمانت قبل بعد از گرفتاری منظور کی جائے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close