پنجاب

تحریک انصاف کا راستے بند ہونے کی صورت میں پلان بی تیار

تحریک انصاف نے رائیونڈ مارچ کے راستے بند ہونے کی صورت میں پلان بی تیار کرلیا ہے، فیصل واوڈا نے اڈا پلاٹ تک پہنچنے کیلئے متبادل حکمت عملی تیارکرلی جبکہ کپتان نے قافلوں کی قیادت بھی بانٹ دی ہے۔

تحریک انصاف کا مشن رائیونڈ مارچ شروع ہونے میں دو دن باقی ہے، اڈا پلاٹ تک کیسے اور کس طرح پہنچنا ہے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے اور ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئیں ہیں جبکہ راستے بند ہونے کی صورت میں پی ٹی آئی نے پلان بی ترتیب دے دیا ہے۔

فیصل واوڈا کراچی سے خصوصی گاڑیاں لے کر لاہور روانہ ہونے کو تیار ہیں، انہوں نے ساتھیوں کے ہمراہ نقشے پر سارا پلان ترتیب دیا کہ راستے بند ہوئے تو کیسے پہنچنا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور آنیوالی گاڑیوں میں بلٹ پروف، بم پروف اور الیکٹرانک جیمر شامل ہیں، فیصل واوڈا کی ٹیم میں پچاس سے زائد تربیت یافتہ کارکن ہیں، کپتان نے رائیونڈ مارچ کے قافلوں کی ذمہ داری بھی سونپ دی۔

خیبر پختون خوا سے آنے والے قافلوں کی قیادت پرویز خٹک کریں گے، جنوبی پنجاب کے قافلے شاہ محمود قریشی اور اسحاق خاکوانی کی قیادت میں مارچ کریں گے، عارف علوی، فردوس شمیم اور عمران اسماعیل سندھ کے قافلے لیکر رائیونڈ پہنچیں گے۔

بلوچستان کا قافلہ یار محمد رند کی قیادت میں پہنچے گا، فیصل آباد سے چوہدری سرور، ساہیوال سے اعجاز چوہدری، راولپنڈی سے عامرکیانی اور لاہور سے قافلوں کی قیادت علیم خان کریں گے۔

چیئرمین عمران خان زمان پارک لاہور سے رائیونڈ پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے 30 ستمبر کو رائے ونڈ میں احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان بھر کے عوام سے رائے ونڈ پہنچنے کی درخواست کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close