پنجاب

لاہورمیں بس اورٹریکٹر میں تصادم، 7افراد زخمی BUS

 

 کینال روڈ پرتیز رفتار بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم،خاتون بس ہوسٹس سمیت سات افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا سےنجی بس سروس مسافروں کو لے کر لاہور آرہی تھی، کہ کینال روڈ پر کھڑی اینٹوں سے بھری ٹریکٹرٹرالی سے جا ٹکرائی،تیزرفتاری کی وجہ سے بس کا سامنے کا حصہ بُری طرح متاثر ہوگیا. جس کے باعث بس ہوسٹس سمیت سات افراد زخمی ہوگئے،جبکہ ڈرائیوار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا.

ریسکیو اہلکاروں نے حادثہ کی جگہ پہنچ کر زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا، جہاں ایک خاتون کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے.

پولیس نے بس اور ٹریکٹر ٹرالی قبضہ میں لے کرحادثہ کی وجوہات جاننے کے لئے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل  اپریل میں جھنگ روڈ پرہونے والے بس اور ٹریلر کے خوفناک حادثے میں بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی تھی.

حادثے میں پندرہ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے جبکہ چار افراد اسپتال میں دوران علاج زندگی کی بازی ہارگئے تھے،افسوسناک حادثے میں ماں اور اس کے تین بچے بھی شامل تھے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close