Featuredپنجاب

نواز شریف کا دل اور دماغ پاکستان میں نہیں لگ رہا، انکا دل دماغ لندن اور سرور پیلس میں لگتا ہے، فیاض چوہان

لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض چوہان نے کہا ہے کہ قوم دیکھ رہی ہے کہ آل شریف کی جانب سے کس طرح نواز شریف کی بیماری پر سیاست کی جارہی ہے، پنجاب حکومت نے آل شریف کی فرمائش پر پانچ بورڈ بنائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی بیماری پر مسلسل واویلا کیا گیا ،پہلے ہسپتال پھر جیل پھر ہسپتال میں لے جانے کا مطالبہ کیا گیا۔ بتایا جائے نو ازشریف کو کس نے تضحیک کا نشانہ بنایا ؟ ہم نے نہیں بلکہ انہوں نے اپنا مذاق خود بنایا ۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے آل شریف کی فرمائش پر پانچ بورڈ بنائے ، تمام میڈیکل بورڈ ز میں ان رپورٹس ٹھیک آئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا دل اور دماغ پاکستان میں نہیں لگ رہا ،نواز شریف کا دل دماغ لندن اور سرور پیلس میں لگتا ہے،لگتاے ہے لندن کے فلیٹس میں ان کا دل لگے گا،شاید لندن کے فلیٹس میں ان کی طبعیت زیادہ بہتر ہو سکے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close