پنجاب

ایف آئی اے نے مختلف مقامات سے خاتون سمیت چار انسانی سمگلروں کو گرفتار

ملزمان کے خلاف مقدمات درج تھے ، آن لائن کے مطابق ایف آئی اے پولیس نے جھنگ سے رضوانہ نامی اشتہاری ملزمہ کو حراست میں لیا ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے آصف کو آسٹریلیا بھجوانے کا جھانسہ دیکر پانچ لاکھ روپے وصول کئے ہیں ، میانوالی سے عبدالکریم کو حراست میں لیا گیا ہے ، ٹوبہ ٹیک سنگھ سے سردار ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے جس نے خضر حیات اور زاہد کو یورپ بھجوانے کا جھانسہ دیکر 23لاکھ روپے بٹورے تھے ، سمندری سے عابد کو گرفتار کیا گیا ہے جس نے سعودی عرب بھجوانے کا جھانسہ دیکر اشرف سے اڑھائی لاکھ روپے حاصل کر رکھے تھے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close