پنجاب

مضرصحت کھانا کھانے سے 100 افراد کی حالت نازک

لاہورکے علاقے بلال گنج میں شادی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے ایک سو سے زائد افراد کی حالت خراب ہو گئی جنہیں رات گئے میواسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد کو بروقت طبی امداد دی گئی تاہم تیس ابھی بھی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق رات بارہ بجے کے قریب اسپتال میں معدے کی خرابی اور قے کی شکایت والے بچوں، بڑوں اور خواتین کی بہت بڑی تعداد میو اسپتال کی ایمرجنسی میں پہنچنا شروع ہوئی۔

کچھ دیربعد میں معلوم ہوا کہ یہ سب لوگ بلال گنج میں جاوید گجر نامی شخص کے بیٹے کی تقریب ولیمہ میں کھانا کھا کر لوٹے تھے۔

اسپتال انتظامیہ نے تھانہ گوالمنڈی پولیس کو واقعے کی اطلاع دے دی ہے جبکہ پولیس نے اپنے طورپرتحقیقات شروع کردی ہیں تاہم ابھی تک کسی بھی شخص کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close