پنجاب

گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی،3مزدور جاں بحق

لاہور کے راوی روڈ پر واقع کپڑے کی ایک فیکٹری میں علی الصبح شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں کی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں،فائر بریگیڈ کی جانب سے تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیاگیا۔

آتشزدگی کےاس واقعے میں تین افراد 20 سالہ جاوید، 40 سالہ جہاں زیب اور 20 سالہ شاہد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔تینوں افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close