پنجاب

یہاں لکھ کرلگا دیں، یہ دھرنے کی جگہ نہیں: وزیراعظم نوازشریف

لاہور: وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ سب کونظرآرہاہے،ہماری حکومت کیاکررہی ہے،پاکستان میں بجلی آرہی ہے،سستی بھی ہوگی۔

وزیراعظم نوازشریف نے گریٹراقبال پارک کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور کی خوبصورتی میں ایک اورباب کھل رہاہے، آج جہاں موجودہیں،یہ صرف زمین کاایک ٹکڑانہیں ہے، ایک طرف ہمارے عظیم ماضی کی نشانی بادشاہی مسجد ہے،علامہ اقبال ہماراماضی اورمستقبل ہیں،اقبال نےصرف منزل کاسراغ نہیں دیا،رہنمائی بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف اوران کی ٹیم کومبارکبادپیش کرتاہوں، یہاں لکھ کرلگا دیناچاہیے کہ یہ دھرنے کی جگہ نہیں ہے،دھرنے والے بھی ایسی جگہوں کو تلاش کرتے رہتے ہیں،سب کونظرآرہاہے،ہماری حکومت کیاکررہی ہے،پاکستان میں بجلی آرہی ہے،سستی بھی ہوگی،بجلی آئےگی توروزگارملےگا،جہالت کاخاتمہ ہوگا۔

وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ بلوچستان اس سےبھی زیادہ ترقی کرے گا، بلوچستان میں ایسے عناصر ہیں جو کھلبلی مچانا چاہتے ہیں،ان عناصر کو سمجھ نہیں آتاکہ عوام کوکیاجوازپیش کریں،بلوچستان پاکستان کااہم جز بن رہاہے،بلوچستان ایک طرف خیبرپختونخواسےمل رہاہے،پہلےکوئٹہ سےگوادرجانےمیں2دن لگتےتھے،اب گوادرسےکوئٹہ تک8گھنٹےلگتےہیں،گوادرکوئٹہ سےچمن کےراستےافغانستان سےملےگا۔

وزیراعظم نے بتایا کہ اس وقت پوراملک سڑکوں،موٹرویزسےمل رہاہے،جہازوں کےذریعےتوپورا ملک نہیں مل سکتا،سڑکیں نہیں ہوں گی توانڈسٹری کیسےلگےگی؟یہی سڑکیں لوگوں کےدلوں کوبھی جوڑیں گی،لاہور تا ملتان موٹروے2018میں مکمل ہوجائےگی جبکہ ملتان تا سکھرموٹروے2019میں مکمل ہوگی، سکھر تا حیدرآباد موٹروےکاٹینڈرجلد جاری ہوگا،حیدرآباد تا کراچی موٹروے پرکام جاری ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بہت بڑابجٹ سڑکوں پرخرچ کررہےہیں،ریلوے کی اسپیڈبھی بہت تیزہوجائےگی،یہ چھوٹی بات نہیں کہ چین تعریف کررہاہے،کئی منصوبے آئندہ سال مکمل ہوجائیں گے،چاہتےہیں چھوٹے چھوٹے قصبوں میں بھی اسپتال بنیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close