پنجاب

لکشمی چوک کے قریب3 منزلہ پلازہ میں آگ بھڑک اٹھی

لکشمی چوک کے قریب تین منزلہ پلازہ کی تیسری منزل پر واقع فرنیچر کے شوروم میں آگ لگ گئی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا ہے اور آگ پر قابو پانے میں مصروف ہے۔

ذرائع کے مطابق پرانی عمارت کے باعث امدادی کام میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے آگ کو محدود کر دیا ہے یعنی اسے پھیلنے سے روک دیا ہے تاہم اس پر قابو پانے کیلئے مزید ایک گھنٹہ درکار ہے۔ ذرائع کے مطابق آگ لگنے کے واقعے کے بعد کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا البتہ لاکھوں روپے کا سامان کل کر خاکستر ہو گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close