پنجاب

سی ٹی ڈی کی کارروائی میں7 ‘دہشت گرد’ ہلاک

لاہور: پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے علاقے اندرنالہ شرقپور میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران 7 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے.

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر اندرنالہ شرقپور کے قریب چھاپہ مارا گیا، جہاں پہلے سے موجود 6 موٹرسائیکلوں پر سوار 10 سے 12 ملزمان نے پولیس اہلکاروں کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی۔

جس پر سی ٹی ڈی اہلکاروں نے بھی جوابی کاروائی کی، فائرنگ کے دوران کالعدم تیظیم سے تعلق رکھنے والے 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جن کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے.

بقیہ ملزمان تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے.

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک اور فرار ہونے والوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے تھا.

لاشوں کو شناخت اور دیگر پولیس کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے.

ملزمان کے قبضے سے 2 کلو گرام دھماکا خیز مواد، ایک کلاشنکوف، 2 رائفلز اور تین موٹرسائیکلیں بھی برآمد ہوئیں.

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھیوں اور ان کے سہولت کاروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے اور اُنہیں بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close