پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب اور کور کمانڈر لاہور کی ملاقات ،پنجاب کے بارڈرایریاز میں دہشت گردوں کے خلاف سرجیکل آپریشن کا فیصلہ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب کے بارڈر کے علاقو ں میں دہشت گردوں کے خلاف سرجیکل آپریشن کا فیصلہ ہو گیا ہے ۔نجی نیوز چینل  کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور کور کمانڈر لاہور کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پنجاب کے بارڈ رز ایریاز میں موجود دہشت گردوں کے خلاف سرجیکل آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ابتدائی طور پر سرجیکل آپریشن راجن پور ،تونسہ اور ان سے ملحقہ علاقوں میں کیا جائے گا۔دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے پنجاب حکومت رینجرز اور دیگر حساس اداروں کے ساتھ مل کرآپریشن کرے گی ۔ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے آخری حد تک جا یا جائے گا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close