پنجاب

پنجاب حکومت نے اپوزیشن کا مطالبہ مان لیا، اورنج لائن سمیت مختلف منصوبوں پر پنجاب اسمبلی میں بحث ہو گی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے اپوزیشن کا مطالبہ مان لیا ہے اور مختلف معاملات پر پنجاب اسمبلی میں بحث کرانے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اورنج ٹرین لائن منصوبے پر بھی بحث کی جائے گی اور صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ اپوزیشن کی جانب سے اٹھائے جانے والے سوالوں کا جواب دیں گے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے بحث کے دوران حکومتی ارکان کو ایوان میں موجود رہنے کی ہدایت کر دی ہے اور وزیر خزانہ عائشہ پاشا، وزیر پلاننگ سمیت دیگر وزراءکو بھی ایوان میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close