پنجاب

ردالفساد کسی خاص فرقے، نسل یا گروپ نہیں بلکہ دہشت گردوں کیخلاف ہے، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دہشتگردوں کیخلاف شروع کیا جانیوالا آپریشن ردالفساد وسیع پیمانے پر کیا جارہا ہے اور یہ آپریشن کسی بھی خاص نسل،فرقے یا کسی بھی خاص گروپ کے خلاف نہیں ہے بلکہ ردالفساد دہشتگردی اور دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کیا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آرمی ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں کورکمانڈرز کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ آپریشن ردالفساد کا مقصد کسی کو بھی خاص طور پر نشانہ بنانا نہیں ہے بلکہ یہ آپریشن دہشتگردوں کے خلاف کیا جارہا ہے۔ آرمی چیف نے مزید کہا کہ مردم شماری میں پاک فوج قومی جذبے کے تحت حصہ لے گی اور اسے انجام تک پہنچائے گی۔کورکمانڈرز اجلاس میں سی پیک،دورہ قطر،فوجی عدالتوں و دیگر امور پر بھی گفتگو کی گئی۔واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک سمیت مختلف رہنماﺅں کی جانب سے یہ کہا جارہا تھا کہ پنجاب میں پختونوں کو خاص طور پر نشانہ بنایا جارہا ہے اور ان کےساتھ اقلیتوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close