Featuredپنجاب

وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے پہلے اسمارٹ جنگل کا افتتاح کردیا

 شیخوپورہ: وزیراعظم عمران خان لاہور پہنچے ، جہاں سے وہ رکھ جھوک کے مقام پر روانہ ہوئے اور رکھ جھوک جنگل میں پودا لگا کر پاکستان کے پہلے اسمارٹ جنگل کا افتتاح کردیا

وزیر اعظم عمران خان کو رکھ جھوک جنگل سےمتعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ پاکستان کا پہلا اسمارٹ جنگل ہے جواسمارٹ سینسز اور نگرانی کےنظام سے لیس ہوگا، 7050 کینال پر انوائرمنٹ فرینڈلی جنگل لگایا جائے گا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ رکھ جھوک جنگل راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا ایک اہم منصوبہ ہے جو 24000 کنال اراضی پر محیط ہے، راوی ریور منصوبے میں پھلوں کے درخت لگائے جائیں گے جبکہ راوی ریور منصوبے کے اندر تفریحی مقامات بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ منصوبے کومجموعی طورپر60ہزارکینال تک بڑھایاجائے گا، راوی ریور منصوبے پر تقریباً3ارب روپے کی لاگت آئےگی،کوشش کی جائےگی کہ راوی سٹی کےذریعے منصوبے کیلئے رقم جنریٹ ہو اور راوی ریورمنصوبے کی لاگت کا بوجھ عوام پر نہ پڑے۔
وزیر اعظم عمران خان رکھ جھوک میں تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ راوی ریور فرنٹ سٹی رکھ جھوک پہلا اسمارٹ جنگل اہم سنگ میل ہے، جدید ٹیکنالوجی اورسنسرز سےدرختوں اور جنگلی حیات کی افزائش میں مددملےگی، 24ہزار کینال پرایک کروڑدرخت لگیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close