پنجاب

شہباز گل نے شریف خاندان سے متعلق بڑا انکشاف کردیا

لاہور: ڈاکٹر شہباز گل نے ٹویٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ‏شریف خاندان کے خلاف لندن میں بھی ٹیکس چوری کی تحقیقات شروع ہوگئیں،

‏برطانوی قانون کے مطابق 45 فیصد ٹیکس ادائیگی کو لازمی قرار دیا گیا ہے، لیکن شریف خاندان لندن میں صرف ٪20 ٹیکس ادا کر رہا ہے

یہ بھی پڑ ھیں : این اے 132 ، حمزہ شہباز اور گلوکار جواد احمد کے کاغذات نامزدگی منظور

ڈاکٹر شہباز گل نے الزام لگایا کہ بچوں نے اپنے والد محترم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ٪25 یعنی تقریباً 6 ملین پاؤنڈ ٹیکس چوری کئے، ‏جس کیلئے ہِل میٹلز سے ہونے والی آمدن کو بھی چھپایا گیا، پاکستان سے نوکروں کے نام پر پیسہ لانڈر کرنے والوں نے سعودی عرب سے لندن پیسہ آمدن نہیں بلکہ اخراجات کی مد میں منگوایا، تاکہ ٹیکسز سے بچا جا سکے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close