پنجاب

مہنگائی پر قابو پانے کیلئے سبزی منڈیوں میں سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ

ملتان :  ضلعی انتظامیہ نے مہنگائی پر قابو پانے کیلئے سبزی و غلہ منڈیوں میں سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کے ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت افسران نے سبزی و غلہ منڈیوں کے اچانک دورے کئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ملتان کے اسسٹنٹ کمشنر صدر عدنان بدر نے علی الصبح سبزی منڈی میں نیلامی چیک کی ہے۔

ملتان کے اسسٹنٹ کمشنر صدر عدنان بدر نے اسسٹنٹ کمشنر کی گراں فروشی پر متعدد آڑھتیوں کو آخری وارننگ دی ہے۔

اس ضمن میں ملتان کے اسسٹنٹ کمشنر صدر عدنان بدرنے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر سبزی منڈی و عوامی مقامات پر سستے سیل پوائنٹس قائم کرینگے۔

ملتان کے اسسٹنٹ کمشنر صدر عدنان بدر کا کہنا ہے کہ تاجر برادری اور ہول سیل ڈیلرز سرکاری نرخ نمایاں مقامات پر آویزاں کریں۔

ملتان کے اسسٹنٹ کمشنر صدر عدنان بدر نے کہا ہے کہ شہریوں کیلئے منڈیوں میں نیلامی میں حصہ لینے کا نظام واضح کردیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close