پنجاب

شادی کی تقریب میں ڈانس کے لئے بلائی گئی لڑکی سے اجتماعی زیادتی

لاہور: ملت پارک کے علاقے میں واقع ایک ہوٹل میں لڑکی سے7 دن تک اجتماعی زیادتی کی گئی

ذرائع نے بتایا کہ  سی سی پی او لاہور کے حکم سے فوری 3 ملزمان کے خلاف نامزد مقدمہ درج کر لیا گیا ، پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا جبکہ 3 فرار ہوگئے۔

لڑکی نے بتایا کہ اسے ظفر نامی لڑکے نے شادی کی تقریب میں ڈانس کے لئے بلایا تھا۔

ملت پارک ہجویری ہوٹل میں ٹھہرایا گیا جہاں 7 دن تک ظفر اعظم اور حمزہ نے اجتماعی زیادتی کی، لڑکی نے یہ بھی الزام لگایا کہ ملزمان نے اسکے 6 لاکھ روپے بھی چھین لئے۔

ملت پارک پولیس نے منتشا کی درخواست پر تینوں ملزمان کے خلاف نامزد مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close