Featuredپنجاب

پونے 4 سال میں آپ نے کراچی کے لیے کیا کیا؟ : مریم اورنگزیب

لاہور: کیا کراچی والوں کو پینے کا پانی دیا؟ اعلان کرکے پیسے روک لیے، آپ نے کراچی کے ساتھ یہ کیا تھا؟۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب نے کراچی جاکر جھوٹ بولا، کراچی ترقی مانگتا ہے، آپ کے جھوٹ نہیں۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا عمران خان کے کراچی جلسے پر رد عمل دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہنا تھا کہ عمران صاحب نے کراچی جاکر جھوٹ بولا، غداری کے سرٹیفکیٹ جاری کیے، بتانا یہ تھا پونے 4 سال میں آپ نے کراچی کے لیے کیا کیا؟۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ ٹیکس دہندہ ، معاشی شہہ رگ سے اپنے دور اقتدار میں کیا کیا؟، کیا کراچی والوں کو پینے کا پانی دیا؟ اعلان کرکے پیسے روک لیے، آپ نے کراچی کے ساتھ یہ کیا تھا؟۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close