پنجاب

آرمی چیف کا بھارت کیخلاف فوج کو اہم حکم، سرحد پار خاموشی چھا گئی

راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بھارت سرحدی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے، پاک فوج بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے ریاستی دہشت گردی برپا کر رکھی ہے، عوام کشمیریوں پر مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتی۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر حاجی پیر سیکٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں سے متعلق بریفنگ دینے کے علاوہ پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں اور فارمیشنز کی آپریشنل تیاری پر بھی بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جوانوں کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ بھارت سرحدی خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور سرحد پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، پاک فوج بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے۔
انہوں نے کہا کہ سیز فائر کی خلاف ورزی پر جواب دینے میں فوجی روایات اور اقدار کو مدنظر رکھنا ہے اس لئے پاک فوج کا جواب ہماری روایات کے مطابق خالصتاً فوجی ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے ریاستی دہشت گردی برپا کر رکھی ہے اور نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کا تشدد ہر لحاظ سے ریاستی تشدد ہے اور اس سے آزاد کشمیر اور پاکستان میں عوامی جذبہ بڑھ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کشمیریوں پر مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتی ، کشمیریوں کو خوف اور جبر کے بغیر رہنے کا پورا حق ہے، حق خود ارادیت کیلئے کشمیریوں کے ساتھ کھڑےہیں

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close