پنجاب

ساہیوال کول پاور پلانٹ نے بجلی کی پیداوار کا آغاز کردیا، شہاز شریف

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پا کستان اور چین کی دوستی کے شاہکار منصوبے ساہیوال کول پاور پلانٹ نے بجلی کی پیدا وار کا آغاز کردیا ہے جبکہ یہ منصوبہ محنت، شفافیت، رفتار اور معیار کا شاہکار  ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے ساہیوال میں کوئلے سے چلنے والے پلانٹ سے بجلی کی پیداوار کے آغاز کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساہیوال کول پاور پلانٹ سے بجلی کے حصول سے آج ایک بڑا سنگ میل عبور ہوا ہے اور اس پاور پلانٹ نے انتہائی کم مدت میں بجلی کی پیداوار کا آغاز کر کے ایک عالمی ریکارڈ قائم کیاہے ۔انہوں نے کہاکہ ساہیوال کول پاور پلانٹ ہمارے دیگر منصوبوں کی طرح محنت، شفافیت ، رفتار اوراعلی معیار کا شاہکار ہے اوراس منصوبے سے بجلی کی پیداوار کے آغاز پر میں چین کی قیادت، چینی کمپنیوں اور پنجاب حکومت کے متعلقہ محکموں کے افسران کا شکر گزار ہوں جبکہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیاد ت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی توانائی بحرا ن پر قابو پانے کی مخلصانہ کاوشیں رنگ لا رہی ہیں اور 1320 میگاواٹ ساہیوال کول پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار کا آغاز ایک اور سنگ میل کاحصول ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close