پنجاب

آج اپوزیشن کی شکست میں ایک اور اضافہ ہوا،حکوت نے ایک بار پھر سینیٹ میں برتری ثابت کردی

لاہور: پی ٹی آئی حکوت نے ایک بار پھر سینیٹ میں برتری ثابت کردی۔

اپوزیشن قومی اسمبلی میں عدم اعتماد لانے کا خواب دیکھ رہی تھی، سینیٹ میں نام نہاد اکثریت کے باوجود اپوزیشن کو شکست ہوئی۔

فواد چودھری کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان ریلو کٹے ہیں کبھی ن لیگ پکڑ لیتی ہے تو کبھی کوئی، حکوت اور پی ٹی آئی نے ایک بار پھر سینیٹ میں برتری ثابت کردی۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آج اپوزیشن کی شکست میں ایک اور اضافہ ہوا، اپوزیشن قومی اسمبلی میں عدم اعتماد لانے کا خواب دیکھ رہی تھی، سینیٹ میں نام نہاد اکثریت کے باوجود اپوزیشن کو شکست ہوئی۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت اور روپے کی قدر میں استحکام آئے گا، آئی ایم ایف سے معاہدے میں کریڈٹ ریٹنگ بہتر ہوجاتی ہے، اس بری شکست کے بعد اپوزیشن اب سکون سے ہوگی، آج کی شکست نے اپوزیشن کی سیاسی تباہی پر مہر لگادی۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ میں لیڈر شپ کی لڑائی جاری ہے، فضل الرحمان ریلو کٹے ہیں کبھی ن لیگ پکڑ لیتی ہے تو کبھی کوئی، حکوت اور پی ٹی آئی نے ایک بار پھر سینیٹ میں برتری ثابت کردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close