سندھ

سی اے اے کی غفلت، ایران میں پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا

کراچی : سول ایوی ایشن حکام کی غفلت کے باوجود  پائلٹ کی حاضر دماغی کی وجہ سے پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایران کی حدود میں پی آئی اے کےبوئنگ 77 7  طیارے کے سامنے   اچانک غیر ملکی طیارہ  آگیا۔ سول ایوی ایشن نے پی آئی اے اور پائلٹ کو بروقت آگاہ نہیں کیا جس کی وجہ سے پی آئی اے کا طیارہ 38 ہزار فٹ کی بلندی پر  عمان ایئر لائن کے طیارے کے اچانک سامنے آگیا تاہم پی آئی اے کے کپتان نے مہارت دکھائی اور طیارے کو بروقت  بلندی پر لے گیا جس کی وجہ سے دونوں طیارے حادثے سے بچ گئے۔ سول ایوی ایشن حکام نے واقعے کے ذمہ داروں کیخلاف تحقیقات شروع کردیں جبکہ اطلاعات ہیں کہ پی آئی اے کے مذکورہ طیارے  میں جدید ترین اے ٹی آر نظام نصب تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close