سندھ

این اے 240 میں ہنگامہ آرائی پر PSP اور TLP کے کارکن ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے این اے 240 کے ضمنی انتخابات میں ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں پی ایس پی کے 13 اور ٹی ایل پی کے 16 کارکنوں کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے روبرو این اے 240 ضمنی انتخابات میں ہنگامہ آرائی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے پی ایس پی کے 13 اور ٹی ایل پی کے 16 کارکنان کو عدالت میں پیش کردیا۔

پولیس نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ عدالت نے ملزمان کو 25 جون تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ ایک مقدمے میں پی ایس پی چیئرمین مصطفی کمال اور ٹی ایل پی سربراہ علامہ سعد رضوی بھی نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق انتخابات کے دوران ہنگامہ آرائی کے واقعات کے 4 مقدمات درج کئے گئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close