سندھ

مصطفی کمال نے ایم کیوایم کو خیرباد کہنے کی تصدیق کردی

کراچی : سابق میئرکرا چی مصطفی کمال نے تصدیق کی ہے کہ وہ تین سال قبل متحدہ قومی موومنٹ کو خیر باد کہہ چکے ہیں اور اس عرصہ کے دوران وہ مکمل طورپر خاموش رہے ۔ 
انیس قائم خانی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال کاکہناتھاکہ پارٹی چھوڑنے اور سینٹر کی نشست سے مستعفی ہونے کے تین سال بعد پاکستان آئے ہیں اور اس دوران کسی بھی میڈیا سے کوئی رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی سوشل میڈیا پر کوئی بیان جاری کیا، اس سارے عرصے میں مکمل طورپر خاموشی اختیار کیے رکھی لیکن تین سال کے وقفے کے بعد بروز جمعرات پہلی مرتبہ میڈیا کے سامنے آئے ہیں اور پاکستان کی عوام سے مخاطب ہیں ۔
یادرہے کہ مصطفی کمال کے ایم کیوایم کو خیر باد کہنے اور ایک طرف ہوجانے کی خبریں منظر عام پر آتی رہیں لیکن مصطفی کمال نے پہلی دفعہ ایم کیوایم کو خیر باد کہنے کی تصدیق کردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close