سندھ

عوام نے کل 13 جماعتوں کو شکست دی ہے

کراچی: پنجاب میں عوام نے پی ٹی آئی کا بھر پور ساتھ دیا،عوام نے کل 13 جماعتوں کو شکست دی ہے

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، عوام نے کل 13 جماعتوں کو شکست دی ہے۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ عمران خان نے وعدہ کیا ہے پنجاب کے بعد ہماری نظریں سندھ حکومت پر ہیں، آج عمران خان نے کور کمیٹی کا اجلاس بلایا ہوا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا، پنجاب میں عوام نے پی ٹی آئی کا بھر پور ساتھ دیا، ہم لسانی سیاست نہیں کرنا چاہتے ہیں، پشتونوں کو سندھ والوں سے لڑایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف عام انتخابات میں سندھ میں بھی حکومت بنائے گی، سندھ میں جان بوجھ کر لسانی فسادات پھیلایا جا رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close